چندی گڑھ:ملک میں بی جے پی کے خلافکانگریس اور دیگر جماعتوں کا انڈیا اتحادبن گیا ہے۔ ہریانہ میں یہ اتحادآئی این ایل ڈی (انڈین نیشنل لوک دل) اور عاپ (عام آدمی پارٹی) کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گا۔حالانکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ آئی این ایل ڈی اس اتحاد کے ساتھ جانا چاہتی ہے، لیکن اس کی وجہ سے کانگریس اتحاد جو پہلے ہی ہریانہ میں دو گروپوں میں بٹا ہوا ہے ٹوٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔پارٹی لیڈروں کے بیانات اس جانب واضح اشارہ کررہے ہیں کہ ابھی اتحاد سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
اتحاد پر کانگریس لیڈروں کی مختلف آوازیں:
فی الحال، ہریانہ میں کانگریس دو دھڑوں میں تقسیم ہے ۔ ایک گروپ اپوزیشن لیڈر اورسابق سی ایم بھوپیندر سنگھ ہڈا کا ہے اور دوسرا ایس آر کے یعنی کماری سیلجا، رندیپ سرجے والا اور کرن چودھری کا ہے۔ ایک طرف ہڈا ہریانہ میں کسی بھی قسم کے اتحاد کو مسترد کر رہے ہیں اور کانگریس کو اکیلے الیکشن لڑنے کے قابل قرار دے رہے ہیں،تو وہیں کماری سیلجا ہائی کمان کے ذریعے کیے جانے والے فیصلے کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:'انڈیا' اتحاد کے خوف سے ملک کا نام بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ممتا بنرجی
INLD اتحاد میں شامل ہونے کے لیے تیار:
دراصل، 25 ستمبر کو، آئی این ایل ڈی کیتھل میں تاؤ دیوی لال کی یوم پیدائش پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کر رہی ہے۔جس میں I.N.D.I.A اتحاد کے کئی بڑے چہرے بھی اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ ساتھ ہی آئی این ایل ڈی نے کانگریس اور عاپ کو بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اتحاد میں INLD کو شامل کرنے کا فیصلہ بھی اسی دن لیا جا سکتا ہے۔
کانگریس پارٹی اکیلے لڑنے کے قابل ہے:بھوپیندر ہڈا:
آئی این ایل ڈی تاؤ دیوی لال کے یوم پیدائش پر کانگریس کو مدعو کرکے بھلے ہی اتحاد میں شامل ہونے کے لئے تیار ہو لیکن، جب بھوپیندر سنگھ ہڈا سے پوچھا گیا کہ آئی این ایل ڈی نے کانگریس کو 25 ستمبر کو ہونے والے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی ہے اور وہ انڈیا اتحاد میں شامل ہونا چاہتے ہیں، کیا کانگریس INLD کے ساتھ الیکشن لڑے گی؟ اس پر بھوپیندرسنگھ ہڈا نے جواب دیا، 'جہاں تک ہریانہ کا تعلق ہے، میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ کانگریس پارٹی ہریانہ میں تنہا لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں:انڈیا اتحاد انتخابات میں بی جے پی کو آسانی سے شکست دے گا: راہول گاندھی
گیتا بھوکل نے بھوپیندر ہڈا کی حمایت کی:
اسی وقت، کانگریس ایم ایل اے گیتا بھوکل، جو اپنے گروپ کی لیڈر سمجھی جاتی ہیں، اپوزیشن لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا کے 10 میں سے 10 لوک سبھا سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑنے کے بیان پرکہا کہ، ریاست میں بی جے پی-جے جے پی کی حالت کیا ہے؟ آئی این ایل ڈی دیوالیہ ہو چکی ہے۔ اس وقت ریاست کے لوگوں کا بھروسہ صرف کانگریس پارٹی پر ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بھوپیندر سنگھ ہڈا بالکل درست کہہ رہے ہیں، کانگریس ہریانہ میں لوک سبھا کی 10 میں سے 10 سیٹوں پر اکیلے لڑنے کے قابل ہے۔ جہاں تک قومی سطح پر انڈیا الائنس کے لیڈروں کے فیصلے کا تعلق ہے تو یہ درست ہے۔ لیکن، ریاستی سطح پر، کانگریس 10 میں سے 10 لوک سبھا سیٹوں پر اکیلے لڑنے کے قابل ہے۔
اتحاد کے بارے میں فیصلہ ہائی کمان کرے گی-جگبیر ملک: