اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھٹر کے بیان پر کانگریس نے معافی کا کیا مطالبہ

ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی پر غیر مہذب تبصرہ کیا ہے۔جس کے بعد کانگریس معافی کا مطالبہ کر رہی ہے وہیں خواتین بھی برہم ہیں۔

کھٹر کے بیان پر کانگریس نے معافی کا کیا مطالبہ

By

Published : Oct 14, 2019, 1:43 PM IST

ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے ایک انتخابی جلسہ کے دوران کانگریس صدر سونیا گاندھی پر غیر مہذب تبصرہ دیا ہے۔ جس کے بعد سیاسی گلیاروں میں ہنگامہ شروع ہوگیا ہے۔ کھٹر نے اپنے تقریر میں سونیا گاندھی کو مری ہوئی چوہیا بتایا ہے۔
وزیر اعلی کھٹر نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ’یہ لوگ سارے ملک میں گھونے لگے کہ کانگریس کے لیے ایک قومی صدر مل جائے۔ گھومتے گھومتے تین مہینہ گزر گئے اور تین مہینے بعد بھی کون بنا۔ سونیا گاندھیڈ پھر وہیں گاندھی فیملی, یعنی کھودا پہاڑ نکلی چوہیا, وہ بھی مری ہوئی۔’

کھٹر کے بیان پر کانگریس نے معافی کا کیا مطالبہ
وزیر اعلی کھٹر کے اس بیان کے بعد ہنگامہ شروع ہوگیا ہے۔ کانگریس اس بیان پر برہم ہوگئی ہے اور فورا وزیر اعلی کھٹر سے معافی مانگنے کی اپیل کی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ منوہر لال اپنی پارٹی کے خاتون امیداور کی حمایت میں ووٹ مانگنے پہنچے تھے اور اسی اسٹیج سے کسی دوسری خاتون پر غیر مہذب بیان دی گئی۔ جس کے بعد سے کانگریس رہنما ان سے لگاتار معافی مانگنے کی بات کر رہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کے متنازعہ بیان کی آتش دہلی تک پہنچ چکی ہے۔ کانگریس آج دہلی میں احتجاجی مظاہر کرے گی۔ دہلی کی خواتین کانگریس کی صدر شرمشٹھا مکھرجی کی اگوائی میں کانگریس آج بی جے پی آفس کے باہر مارچ کرے گی اور وزیر اعلی کھٹر کا پتلہ بھی جلایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details