اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیر اعلیٰ میوات کو کچھ دینے کے بجائے وینٹی لیٹر بھی چھین رہے ہیں' - رکن اسمبلی چودھری آفتاب احمد

نوح کے رکن اسمبلی اور ہریانہ کانگریس کے نائب رہنما چودھری آفتاب احمد نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر نلہڈ میڈیکل کالج میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا اور ضلع پولیس کپتان سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ غیر جمہوری ہے، ہم نوجوانوں پر غلط قانونی کارروائی برداشت نہیں کریں گے۔

'وزیر اعلیٰ میوات کو کچھ دینے کے بجائے وینٹی لیٹر بھی چھین رہے ہیں'
'وزیر اعلیٰ میوات کو کچھ دینے کے بجائے وینٹی لیٹر بھی چھین رہے ہیں'

By

Published : May 6, 2021, 8:29 AM IST

وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کو نشانہ بناتے ہوئے نوح سے رکن اسمبلی چودھری آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کووڈ ہسپتال نلہڑ میڈیکل کالج کے معائنہ کے نام پر میوات آتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ میوات کو وینٹیلیٹر، آکسیجن پلانٹ، نئے آکسیجن بیڈ مہیا کیے جائیں گے۔

'وزیر اعلیٰ میوات کو کچھ دینے کے بجائے وینٹی لیٹر بھی چھین رہے ہیں'

جبکہ حقیقت میں وہ میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی کمشنر کو میوات سے دوسرے اضلاع میں 10 وینٹیلیٹر بھیجنے کا زبانی حکم دیتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے قول و عمل میں کتنا تضاد ہے۔ وزیراعلیٰ نے میوات مخالف سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹر رکوانے کے لیے پر امن طریقے سے نوجوان احتجاج کرتے ہیں لیکن انہیں اوپر سے حکم دے کر گرفتار کروایا گیا اور ان پر مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ حکومت کا یہ ظالمانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

رکن اسمبلی چودھری آفتاب احمد نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ خود بھی کورونا سے متاثر ہیں اور انہیں اس بیماری کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت سے بھی لڑنا پڑ رہا ہے۔ ریاستی حکومت کورونا پر لگام لگانے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details