ہائی کورٹ نے اس سے متعلق جانکاری کو اگلی سماعت تک پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست ہریانہ اور پنجاب دونوں کی دارلحکومت چنڈی گڑھ ہے لیکن دونوں ریاستیں کئی معاملوں میں چنڈی گڑھ کے لوگوں کو اپنی ریاست کا حصہ نہیں مانتے ہیں۔اسی معاملے میں چنڈی گڑھ کے رہنے والے پھول سنگھ نے ہریانہ اور پنجاب ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔
پنجاب یا ہریانہ کسی کی دارلحکومت ہے چنڈی گڑھ اطلاعات کے مطابق عرضی میں پھول سنگھ نے بتایا کہ دونوں ہی ریاستیں اسے اپنا حصہ ماننے سے انکار کر رہےہیں۔ جس کی وجہ سے نچلے طبقے سے تعلق رکھنے کے باوجود دونوں ریاستیں اسے ریزرویشن دینے سے انکار کر رہی ہیں۔
اس عرضی میں کہا گیا ہے کہ چنڈی گڑھ کو ہریانہ اور پنجاب دونوں ہی اپنی دارلحکومت تسلیم کرتے ہیں لیکن جب چنڈی گڑھ کے عوام کو سہولیات دینے کی بات آتی ہے تو دونوں ہی اس میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔
ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سماعت کے دوران کہا ہے کہ چنڈی گڑھ دونوں ہی ریاست کی دارلحکومت ہے، دونوں ہی ریاستیں اس کا نوٹیفیکیشن دیکھائیں۔ اس پر پنجاب نے چنڈی گڑھ کو اپنی دارالحکومت تو بتایا لیکن اس سے متعلق کوئی نوٹیفیکیشن ہونے سے انکار کردیا۔
پنجاب نے اس معاملے میں کہا ہے کہ چنڈی گڑھ انتظامیہ کے پاس اس سے متعلق کوئی نوٹیفیکیشن ہوسکتا ہے۔
وہیں ہریانہ نے اس معاملے میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت سے انہوں نے اس سے متعلق جانکاری مانگی ہے جس کے لیے انہیں وقت کی ضرورت ہے۔ وہیں ہائی کورٹ نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کو نوٹس بھیج کر اگلی سماعت تک جواب طلب کیا ہے۔