اردو

urdu

By

Published : Apr 14, 2023, 3:18 PM IST

ETV Bharat / state

Khattar On Bus Services حسن پور سے چنڈی گڑھ سمیت آٹھ سے زیادہ شہروں تک بسیں چلیں گی، کھٹر

وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے آج یہاں پلول ضلع کے مختلف گاؤں میں جاری عوامی ڈائیلاگ پروگرام کے تیسرے دن حسن پور گاؤں میں نو تعمیر شدہ بس اسٹینڈ کا افتتاح کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

چنڈی گڑھ: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے جمعہ کو کہا کہ حسن پور سے چنڈی گڑھ سمیت آٹھ سے زیادہ شہروں کے لیے بسیں چلیں گی۔ وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے آج یہاں پلول ضلع کے مختلف گاؤں میں جاری عوامی ڈائیلاگ پروگرام کے تیسرے دن حسن پور گاؤں میں نو تعمیر شدہ بس اسٹینڈ کا افتتاح کیا اور یہاں سے چنڈی گڑھ اور متھرا کے لیے جلد ہی نئی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کھٹر نے کہا کہ بس اسٹینڈ ایک ایکڑ اراضی پر بنایا گیا ہے، جس میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے نئے بس اسٹینڈ کے لیے گرام پنچایت حسن پور سے تقریباً 64 لاکھ روپے میں ایک ایکڑ زمین خریدی ہے۔ اس بس اسٹینڈ کی تعمیر پر تقریباً 1.25 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ بس سروس جلد ہی حسن پور سے پلول، دہلی، چنڈی گڑھ، علی گڑھ، متھرا، آگرہ، ہریدوار، گروگرام وغیرہ کے لیے شروع کی جائے گی۔ مسافروں کی سہولت کے لیے حسن پور بس اسٹینڈ پر پینے کے صاف پانی، بیت الخلاء، مسافروں کے بیٹھنے اور دیگر بنیادی سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایم ایل اے جگدیش نائر، چیف منسٹر کے خصوصی ڈیوٹی آفیسر جواہر یادو، میڈیا ایڈوائزر امیت آریہ اور دیگر معززین اور سینئر عہدیدار موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details