راؤ اندرجیت نے میوات کی عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا دوبارہ اقتدار میں آنا بہت ضروری ہے کیونکہ نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی نے مضبوطی سے کام کیا ہے۔
مرکزی وزیر کو نوح کی یاد پھر آئی - میوات
گڑگاؤں پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار اور مرکزی وزیر راؤ اندرجیت نے ضلع نوح کے درجن بھر گاؤں کا دورہ کر ووٹ مانگے حالانکہ راؤ اندرجیت رکن پارلیمان رہتے ہوئے میوات کو نظر انداز کرتے رہے ہیں۔
بی جے پی کے امیدوار اور مرکزی وزیر راؤ اندرجیت
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 6000 روپے کسانوں کو دینے کا وعدہ پورا کیا گیا ہے جس کی 2 قسطیں کسانوں کو دی جا چکی ہیں۔
اس موقع پر بی جے پی کے کثیر تعداد میں کارکنان موجود رہے۔
Last Updated : Apr 24, 2019, 11:57 PM IST