اردو

urdu

ETV Bharat / state

تاجر کو گولی مار کر بائیک سوار فرار

ریاست ہریانہ کے جیند میں بائیک پر سوار دو بدمعاشوں نے آج روہتک کے ایک تاجر کے پیر میں گولی مارکر ایک لاکھ 52 ہزار روپے لوٹ لیے۔

کاروباری کو گولی مار کر بائیک سوار فرار

By

Published : Jun 16, 2019, 11:04 PM IST

پولیس نے بتایا کہ روہتک کے باشندہ اور ڈسپوزل سپلائر راجو جیند میں دکانداروں سے پیمنٹ لینے آئے تھے۔ وہ اپنا کام نپٹانے کے بعد بس اڈے کی طرف جارہے تھے ، اسی دوران شہر کے گوہنا روڈ پر رانی تالاب کے پیچھے سے آئے لٹیروں نے ان کے ہاتھ سے پیسوں سے بھرے بیگ کو چھیننے کی کوشش کی، جب راجو نے مخالفت کی تو ایک بدمعاش نے راجو کے داہنے پیر میں گولی مار دی اور بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔
راجو آٹو میں بیٹھ کر سول اسپتال پہنچے۔ اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا۔ راجو کو روہتک ریفر کیا گیا ہے۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details