اردو

urdu

By

Published : Feb 4, 2020, 10:53 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:03 AM IST

ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف میوات میں احتجاج

ہریانہ کے میوات میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مختلف مذاہب کے لوگوں نے متحد ہو کر خطاب کیا۔

سی اے اے کے خلاف مختلف رہنماؤں کا خطاب
سی اے اے کے خلاف مختلف رہنماؤں کا خطاب

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں واقع میوات میں سی اے اے کے خلاف مختلف مذاہب کے لوگوں نے متحد ہو کر احتجاج کیا۔

میوات کے گاؤں اگون میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کئی ہزارلوگ جمع ہوئے اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔ اس اجلاس میں خصوصی مہمان کے طور پر مہاراج دھرمانند نے شرکت کی۔

سی اے اے کے خلاف میوات میں احتجاج

انہوں نے کہا کہ 'مسلم ہمارے بھائی ہیں اور ان کے ساتھ رہ کر ہم اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں۔

اگر مسلم ہے تو ہم ہیں اور ہم ہیں تو مسلم ہیں۔'

سی اے اے کے خلاف میوات میں احتجاج

انہوں نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون کو لاکر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ہم یہ ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔'

اس موقع پر انہوں نے مفتی سلیم احمد قاسمی سے ہاتھ ملا کر وعدہ کیا کہ 'ہم ہر حال میں آپ کے ساتھ ہوں گے، یہ تو ایک منچ ہے پھر خواہ تلوار کی دھار ہی کیوں نہ ہو۔

وہیں اس پروگرام میں بہوجن کرانتی مورچہ، بامسیف، وکلاء کی تنظیم سمیت کئی سیکولر تنظیموں نے حصہ لیا اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔

بام سیف کے ہریانہ صدر کمل سینی نے کہا این آر سی ہو تو ڈی این اے کی بنیاد پر ہو، جبکہ بام سیف کے اراکین کہنا ہے کہ 'ہم اس دیش کے اصلی شہری ہیں اور تاریخ یہ کہتی ہے کہ جن لوگوں نے یہ کالا قانون بنایا ہے وہ خود باہری ہیں۔

اس سے قبل کل جہاں احتجاجی مظاہرہ ہونا تھا تھا عین وقت پر پر وہاں سے اسٹیج ہٹا دیا گیا۔ اس سے متعلق مفتی سلیم قاسمی نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے سینی سماج کے لوگوں کو دباؤ آیا تھا کہ اگر آپ لوگوں نے اس مظاہرے کے لئے زمین مہیا کرائی تو آپ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔

وہیں مفتی سلیم احمد قاسمی نے کہا کہ اس ملک کو آزاد کرانے میں ہماری قربانیاں ناقابل فراموش ہے، یہ ملک ہمارا ہے اب ہم سے دوسری ہجرت نہیں ہونے والی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں جہاں اپنی تقریر سے شہریت ترمیمی قانون سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی ملک کی امن و سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details