ریاست ہریانہ کے ضلع کروکشیتر کے شاہ آباد کے نلوی گاؤں کے قریب آج صبح خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اسماعیل آباد سے شاہ آباد کی طرف جارہی ایک کار اچانک بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 5 نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی۔
ہریانہ میں خطرناک سڑک حادثہ، 5 کی موت - سڑک حادثہ کی خبر
ہریانہ کے شاہ آباد کے نلوی گاؤں کے قریب آج ایک خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں 5 نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی۔
ہریانہ میں خطرناک سڑک حادثہ
عہدیداروں کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی صبح ڈیڑھ بجے پیش آیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔
شاہ آباد تھانہ انچارج پریم سنگھ نے بتایا کہ مرنے والے نوجوانوں کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان تھی۔