ریاست ہریانہ کے کیتھل میں ڈاکٹروں نے ایک 80 سالہ بزرگ کے پیٹ سے 2215 پتھریاں نکالی ہیں۔ اتنی کثیر تعداد میں پتھریوں کو دیکھ کر عوام ہی نہیں بلکہ ڈاکٹرز بھی پریشان ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تترم گاؤں کے رہائشی سری چند گزشتہ روز کیتھل کے جے پور اسپتال میں ہارنیا کی شکایت لے کر پہنچے تھے۔ لیکن ڈاکٹروں کے ذریعے کئے گئے جانچ میں سری چند کی پیٹ میں پتھری کی شکایت ملی جس کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران اسپتال کی ٹیم نے سری چند کے پیٹ سے مجموعی طور پر چھوٹی بڑی 2215 کی تعداد میں پتھریاں نکالیں۔ جس کو گننے میں ہسپتال کی ٹیم کو تقریبا ڈیڑھ گھنٹے لگے۔
بزرگ کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر پوار نے کہا کہ یہ بھارت کا تیسرا واقعہ ہے جب 2000 سے زائد پتھریاں ایک شخص کے پیٹ سے نکال گئی ہوں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ پہلا معاملہ مغربی بنگال سے آیا تھا جہاں ایک شخص کے پیٹ سے 11000 سے زائد پتھریاں نکالی گئی تھیں۔ دوسرا معاملہ راجستھان کے شہر کوٹہ سے آیا تھا جہاں 5000 سے زیادہ پتھریاں نکالی گئی تھیں اور تیسرا معاملہ کیتھل کا ہے جہاں ایک بزرگ کے پیٹ سے آپریشن کرکے 2000 سے زائد پتھریاں نکالی گئی ہیں۔