اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: یوم خواتین پر آل انڈیا مشاعرہ

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں گجرات اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے آل انڈیا مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی نامور خواتین شعرا نے شرکت کی۔

mushayira

By

Published : Mar 9, 2019, 2:12 PM IST


اس موقع پر سنہ 2017 میں لکھی گئی اردو کی چار بہترین کتابوں کے مصنفین کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

سا تھ ہی اردو اور گجراتی زبان کی لغت کا اس موقع پر رسم اجرا بھی کیا گیا ۔

گجرات ساہتیہ کے چیئرمین ، وشنو پنڈیا نے کہا کہ گجرات میں ارد و ساہتیہ اکادمی بہترین خدمات انجام دے رہی ہے ، اسی لیے پورے ملک میں گجرات کا بول بالا برقرار ہے۔ ادبا کا اعزاز کرنا ہمارے لیے قابل فخر بات ہے'۔

یوم خواتین پر آل انڈیا مشاعرہ

مشاعرے میں ملک کی نامور شعرا جیسے انا دہلوی، صبیحہ اثر، سلونی رانا، رئیسہ خمار آرزو، شروتی بھٹا چاریہ، سیما کشش، ریحانہ قاضی، میگی اسنانی سمیت درجنوں خواتین شعرا نے شرکت کی۔

اس مشاعرے سے ایک طرف خواتین شعرا کے کلام کو لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی تو دوسری طرف ان کی کتابوں سے بھی عام قارئین کو روبرو کرایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details