احمدآباد:گجرات میں اسمبلی انتخابات Assembly Elections in Gujarat میں کچھ ہی دن باقی ہیں۔ ایسے میں احمدآباد کی دریاپور میں موجود راجا جی کی پول اسمبلی حلقے میں کانگریس کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ سے کافی لوگ ناراض ہیں اور غیاث الدین شیخ کو علاقے میں دورہ بھی کرنے نہیں دیا گیا۔ اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ پور کے لوگوں نے کہا کہ احمدآباد کے شاہ پور میں موجود راجا جی کی پول میں کورونا وائرس سے سبب نافذ کردہ لاک ڈاؤن میں رمضان مہینے میں اس علاقے میں کسی وجہ سے پتھر بازی ہوئی تھی۔ پولس نے اس وقت گھر میں گھس کر لوگوں کی زبردست پٹائی کی تھی۔ Why are People of Shahpur Assembly Constituency Angry with Congress MLA?
Gujarat Assembly Elections 2022 شاہ پور کے لوگ کانگریس رکن اسمبلی سے ناراض کیوں ہیں؟ - احمدآباد دریاپور اسمبلی حلقہ راجا جی کی پول
دریاپور اسمبلی حلقے میں موجود راجا جی کی پول کے لوگوں نے غیاث الدین شیخ کی مخالفت کیوں کی، اس پر ای ٹی وی بھارت کی رپورٹر روشن آراء نے حلقہ کے عوام کا مزاج جاننے کی کوشش کی۔ Ahmedabad Dariapur Assembly Constituency
یہ بھی پڑھیں:
احمدآباد دریاپور میں موجود راجا جی کی پول اسمبلی حلقے کے عوام نے کہا کہ اس واقعہ میں عورتوں کو بھی بخشا نہیں گیا اور انہیں پولیس کی جانب سے بے رحمی سے مارا گیا تھا اور یہاں کے لوگوں کا برا حال تھا۔ پولس نے 28 لوگوں کو گرفتار کیا تھا اور یہ لوگ تین ماہ تک جیل میں بند تھے۔ جب یہاں کے رکن اسمبلی غیاث الدین ہمارے علاقے میں نہیں آئے، ہمارے ساتھ کھڑے نہیں رہے اور نہ ہی ہماری کوئی مدد کی۔ جمعیت علمائے ہند نے قانون لڑائی لڑی اور ہمارے علاقے کے لوگوں کو پولس نے رہا کیا۔ اس دوران غیاث الدین شیخ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ اس لیے یہاں کے لوگ ان سے ناراض ہیں اور وہ جب ووٹ مانگنے کے لیے ہمارے پاس آئے تو ہم نے ان کو علاقے میں داخل ہونے نہیں دیا۔