وقف سہایک کتاب کیوں ہے خاص؟ کے سوال کا جواب کتاب کے مصنف عمرداز چشمہ والا نے دیا کہ وقف املاک کے مسائل اور وقف ایکٹ کے تعلق سے عوام اور خاص طور سے ٹرسٹی حضرات کو معلومات فراہم کرنے کے لیے لکھی گئی ہے، اس کتاب کا رسم، اجراء یکم نومبر 2020 میں سدھ پور شہر میں کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں ہم نے وقف ایکٹ کے تعلق سے تمام طرح کی معلومات لکھی ہیں، مثلاً وقف ایکٹ کیا ہے؟ وقف کا اسلامی طریقہ، وقف ٹربیونل، نئے وقف ٹرسٹ کو کیسے رجسٹریشن کرانا ہے؟ وقف ٹرسٹ میں کیسے تبدیلی کی جا سکتی ہے؟ جیسی اہم معلومات دی گئی ہیں۔
وقف املاک کو کرائے پر دینے کا طریقہ اس کا رینٹ، اگریمنٹ کیسا ہونا چاہیے؟ پرانے کرائے دار کو کرایا بڑھانے کے لیے کیسے نوٹس دینا چاہیے؟ غیر قانونی قبضے کو کیسے دور کرنا چاہیے؟ ان سارے مسائل پر مفصل معلومات فراہم کی گئی ہیں۔