اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: سول ہسپتال میں مشکوک اموات پر تفتیش کا مطالبہ

گجرات میں کورونا کے قہر نے تباہی مچا رکھی ہے اور سب سے خراب حالات احمدآباد میں دیکھنے کو مل رہے ہیں، احمدآباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

By

Published : May 8, 2020, 4:28 PM IST

وقف پروٹیکشن کمیٹی احمدآباد کے چیئرمین مناف احمد
وقف پروٹیکشن کمیٹی احمدآباد کے چیئرمین مناف احمد

ایسے میں احمدآباد کی سول اسپتال کے اندر کوویڈ ۔19 کے مشتبہ واقعات کی متواتر موت کی فوری تحقیقات کرنے کے تعلق سے وقف پروٹیکشن کمیٹی احمدآباد کے چیئرمین مناف احمد نے وزیر اعلیٰ گجرات وجے روپانی کو ایک خط لکھا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس تعلق سے مناف احمد نے کہا کہ احمد آباد سول اسپتال کے اندر پچھلے کچھ دنوں سے کووڈ۔ 19 کے مریض مشکوک حالت میں مسلسل موت کے گھاٹ اتر رہے ہیں، جو ایک سنگین تفتیش کا موضوع ہے۔

سول اسپتال کے اندر کسی بھی کووڈ۔ 19 مریض کے داخلے کے چند گھنٹوں کے اندر اچانک مشکوک حالت میں دم توڑنے کی خبر مل رہی ہے، جس کی وجہ سے احمد آباد کے لوگوں میں خوفناک ماحول پھیل گیا ہے۔

سول ہسپتال

لوگوں میں یہ افواہ ہے کہ جن مریضوں کا علاج نہیں کیا جاتا، انہیں زہر دے کر مار دیا جارہا ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک عجیب اتفاق ہے۔

ایس وی پی اسپتال میں علاج کروا کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کافی اچھی ہے۔ دوسری جانب، سول اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی اموات کی شرح تشویشناک ہے، جس پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس خط میں لکھا ہے کہ احمدآباد شہر کا عام شہری سول اسپتال میں علاج کروانے سے گھبراتا ہے۔ اگر آپ سول اسپتال میں فوری طور پر اموات کی تعداد پر نظر ڈالیں تو یہ چونکا دینے والا معاملہ ہے، جس میں اعلیٰ سطح کی تفتیش بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس موضوع پر ایک کمیٹی تشکیل دیں اور اس کی فوری تحقیقات کروائیں، تاکہ حکومت احمدآباد کے شہریوں میں اعتماد پیدا کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details