اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدرسے کی ملکیت فروخت کرنے کے معاملے پر احمد پٹیل کو نوٹس - گجرات وقف ٹربیونل کور

ریاست گجرات کے ہمت نگر میں موجود مدرسہ معین الاسلام ٹرسٹ کی ملکیت کو فروخت کرنے کے لئے گجرات وقف بورڈ نے اس ملکیت کو چیریٹی کمشنر میں تبدیل کرنے کا حکم دیا جسے سماجی کارکن عمر دراز چشمہ والا نے گجرات کی ریاستی وقف ٹربیونل کورٹ میں چیلنج کیا اس معاملے پر گجرات وقف ٹربیونل کورٹ نے رکن پارلیمنٹ احمد پٹیل اور ایم ایل اے جاوید پیرزادہ کے ساتھ تمام وقف ممبران اور چیرمین کو نوٹس بھیجا ہے۔

مدرسہ معین الاسلام ٹرسٹ
مدرسہ معین الاسلام ٹرسٹ

By

Published : Jan 23, 2020, 8:00 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:53 AM IST


واضح رہے کہ گجرات وقف بورڈ کی 26 املاک کو غیرقانونی طریقے سے فروخت کرنے کا مقدمہ گجرات ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے اس کے باوجود ایک اور ملکیت کو فروخت کرنے کی منظوری کو گجرات وقف بورڈ نے دے دی ہے۔

جس پر سماجی کارکن عرضدار چشمہ والا نے گجرات وقف ٹربیونل کورٹ میں شکایت درج کی اور مدرسہ معین الاسلام کی ملکیت کو چیریٹی کمشنر میں منتقل نہ کرنے کا مطالبہ کیا کیا جس پر وقف ٹربیونل کورٹ نے ایک نوٹس جاری کی ہے اس معاملے کی اگلی سماعت 24 فروری کو ہوگی

مدرسہ معین الاسلام ٹرسٹ

اس معاملے پر عمر دراز چشمہ والا نے کہا کہ دراصل ہمت نگر میں ایک مدرسہ معین الاسلام موجود ہے اس مدرسہ کی ملکیت کو فروخت کرنے کے لئے اس مدرسے کے ٹرسٹیوں نے سنہ 2016 اور سنہ 2017 میں گجرات وقف بورڈ سے منظوری طلب کی تھی لیکن گجرات وقف بورڈ نے انہیں منظوری نہیں دی۔

اس کے بعد اس ملکیت کو نامنظور کرنے کے معاملے کو ٹرسٹیوں نے گجرات وقف بورڈ میں چیلنج کیا تب بھی منظوری نہ ملنے پر مدرسہ معین الاسلام کے ٹرسٹیوں نے گجرات بورڈ میں ایک درخواست دی کہ اس ملکیت کو وقف املاک کوچیریٹی کمشنر میں منتقل کیا جائے کیونکہ وقف میں پراپرٹی فروخت نہیں کی جاسکتی لیکن چیریٹی کمشنر میں یہ ملکیت جانے سے اسے فروخت کیا جاسکتا ہے ایسے میں اس ملکیت کو سب کی اکثریت کے ساتھ تائید ملنے پر ملکیت کو ٹرانسفر کرنے کا حکم گجرات بورڈ نے دے دیا۔

اس معاملے پر گجرات وقف ٹریبیونل کورٹ نے رکن پارلیمنٹ احمد پٹیل، ایم ایل اے جاوید پیرزادہ کے ساتھ وقف بورڈ کے چیئرمین اور تمام ڈائریکٹروں کو 24 فروری کے دن حاضر ہونے کا حکم دیا ہے اور سبھی کو نوٹس بھیجی ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details