اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vikas Sahay Named in-charge DGP of Gujarat وکاس سہاے کو گجرات کے ڈی جی پی کے طورپر نامزد کیا گیا - وکاس سہائے نے ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالا

گجرات کے نئے ڈی جی پی آئی پی ایس وکاس سہاے 1989 بینچ کے آئی پی ایس افسر ہیں، انہوں نے اپنی تعلیم سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی حیدرآباد سے حاصل کی، جس کے بعد وہ سال 1999 کے ایس پی بھی رہ چکے ہیں۔

وکاس سہاے
وکاس سہاے

By

Published : Jan 31, 2023, 7:54 PM IST

گجرات کے ڈی جی پی آشیش بھاٹیہ آج اپنے عہدہ سے ریٹائر ہو گئے، ان کی جگہ آئی پی ایس وکاس سہاے کو گجرات ڈی جی پی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ آئی پی ایس وکاس سہاے فی الحال گجرات پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں ڈی جی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، وہ جونیئر کلرک کے امتحان کا پیپر لیک معاملے کی تحقیقات بھی کر رہے ہیں۔


2005 تک احمد آباد کے دیہی اور شہری علا قوں میں ڈی سی پی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اس کے علاوہ سورت شہر کے ایڈیشنل پولیس کمشنر بھی رہ چکے ہیں، ساتھ ہی وہ سال 2009اور 2010 میں سی آئی ڈی میں آئی جی کے طورپر مقرر ہوئے تھے، آئی پی ایس وکاس سہاےریاستی حکومت کے رکشا شکتی یونیورسٹی پروجیکٹ پر کام کیا ہے۔ گجرات کے کرائی علاقہ میں موجود پولس ٹریننگ سینٹر کی ڈی جی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اب انہیں گجرات کے ڈی جے پی کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے.

اے پی ایس وکاس سہاے نے اقوام متحدہ یو این امن مشن کی تمام اہم ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، اپنی خصوصی ذمہ داری کے دوران وہ 1998 میں بوسنیا ہرزیگووینا قیام پذیر رہے۔ اس کے بعد وہ 1999 میں آنند علاقہ کے ایس پی بنے۔ 2001 میں ایس پی احمدآباد دیہی اور 2002 میں ڈی سی پی احمدآباد شہر اور 2004 میں ایڈیشنل سی پی ٹرافیک احمدآباد جیسے متعدد عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں

آئی پی ایس وکاس سہاے نے 2010 میں آئی جی سی آئی ڈی آئی اور انٹیلی جنس بیورو میں بھی کام کر چکے ہیں، ان کے کیریئر میں سب سے اہم موڑ اس وقت آیا جب پولیس یونیورسٹی رکشاشکتی یونیورسٹی کے قیام کے لیے منتخب کیا گیا جو گجرات حکومت کا ایک پروجیکٹ ہے، یہ ریاستی سطح پر کی یونیورسٹی اب قومی سطح کی یونیورسٹی بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں:Gujarat DGP Ashish Bhatia گجرات کے ڈی جی پی آشیش بھاٹیہ کی معیاد ختم

ABOUT THE AUTHOR

...view details