اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں دو ہلاک - two died two injured

ریاست گجرات کے ضلع سریندرنگر کے وڈوان علاقے میں سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سڑک حادثے میں دو ہلاک، دیگر افراد زخمی

By

Published : Jul 17, 2019, 5:58 PM IST

پولیس نے بتایا کہ احمد آباد - سریندرنگر قومی شاہراہ پر كوٹھاريا گاؤں کے نزدیک صبح ایک کار اچانک بے قابو ہوکر پلٹ گئی ۔

حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد کی موقع پر موت ہو گئی اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت ابھی نہیں ہو پائی ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کرکےکارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details