اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد میں ہزاروں باہری مزدور سڑکوں پر اترے

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گجرات میں اب بیرون ریاستی مزدور روز بروز اپنے وطن جانے کی ضد کرتے ہوئے سڑکوں پراترتے جارہے ہیں، سورت، راجکوٹ کے بعد اب احمد آباد میں بھی مزدور سڑکوں پر اتر کر اپنے گھر جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ہزاروں پردیسی مزدور سڑکوں پر اترے
ہزاروں پردیسی مزدور سڑکوں پر اترے

By

Published : May 6, 2020, 12:28 PM IST

احمدآباد کے سونے کی چالی علاقے میں تقریبا تین ہزار سے زائد باہری مزدور سڑکوں پر اتر آئے اور راستوں پر بڑی تعداد پردیسی مزدوروں کے جمع ہونے سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا لیکن ان مزدوروں نے کوئی ہنگامہ برپا نہیں کیا۔

مزدوروں سے باہر نکلنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے بتایا کہ انھیں فون کرکے بلایا گیا ہے اور یہاں سے انھیں بسوں کے ذریعے گھر بھیجنے کا نظم کیا گیا ہے اس لیے سبھی مزدور ایک ساتھ گھر جانے کو تیار ہو گیے اور یہاں جمع ہو گئے لیکن آخر کار یہ بات افواہ ثابت ہوئی اور مزدوروں کو پولس نے سمجھا کر واپس بھیج دیا۔

ہزاروں پردیسی مزدور سڑکوں پر اترے

واضح رہے کہ شہر احمد آباد کا درجہ حرارت 40 ڈگری ھونے کے باوجود یہ پردیسی مزدور بھری دوپہر گھر سے باہر نکل پڑے یہ مزدور اپنے کندھوں اور سروں پر بھاری بیگ رکھ کر اپنے گھر جانے کے لیے پیدل چل پڑے جنہیں دیکھ کر کئی سوال اٹھے کہ یہی گجرات کا ترقی کا ماڈل ہے جہاں بھوکے پیاسے مزدور سب کچھ بھول کر اپنے گھر جانے کے لیے در در بھٹک رہے ہیں۔

قابل غور ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی میعاد میں تیسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے کس کی وجہ سے مزروں کا صبر کا باندھ ٹوٹنے لگا کیونکہ اب ان کے پاس نہ تو کھانے کے لیے روٹی ہے اور نہ ہی کچھ خریدنے کے لیے پیسے اور اب کوئی اندازہ نہیں ہے کہ لاک ڈاؤن کب تک جاری رہے گا جس کی وجہ سے اب مزدور کسی بھی حال میں اپنے گھر جانا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details