احمدآباد: احمدآباد کے اسن پور علاقے میں آج صبح ایک مندر کے باہر سڑک پر پاڑے (بلیک جانور) کے اعضا ملنے پر ہندو تنظیموں نے غم و غصے کا اظہار کیا جس کے کچھ گھنٹوں بعد احمدآباد کرائم برانچ نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ احمد آباد کے اسن پور کے گوبند واڑی کے قریب جب مانسا پورن مہادیو مندر کے باہر سڑک پر جانور کے گوشت اور اعضاء پڑے ملنے پر علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ بعد ازاں احمد آباد پولیس اور کرائم برانچ و ایس او جی سمیت دیگر ایجنسیوں نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ Tension in Ahmedabad's Isanpur after dead animal parts found near temple
پولیس نے بتایا کہ چند گھنٹوں میں کرائم برانچ کی ٹیم نے سی سی ٹی وی کی بنیاد پر ملزم محمد فیضان شیخ محمد ایوب شیخ عمر 26 سال کو رکھیال سے گرفتار کرلیا۔ ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد کرائم برانچ نے مزید تفتیش کے لیے معاملہ اسن پور پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کوئی شخص جانور کے اعضاء گوند واڑی اسن پور سڑک پر پھینک کر فرار ہو گیا ہے۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر اعضاء کو تحقیقات کے لیے قبضے میں لے لیا۔ Ahmedabad Beef Issue