احمد آباد: ریلوے انتظامیہ نے 22 اکتوبر سے سابرمتی اور بھاو نگر کے درمیان روزانہ انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈویژنل ریلوے کے ترجمان نے کہا کہ ریلوے کی وزارت نے ٹرین نمبر 20966/20965 بھاونگر-سابرمتی-بھاو نگر ڈیلی سپر فاسٹ انٹرسٹی کو ٹرین نمبر 19031/19032 (احمد آباد-ہریدوار-یوگ نگری اسٹیشن) سے جوڑنے سے منتعلق منظوری دے دی ہے۔Superfast Intercity Express train
ٹرین نمبر 09538/09537 بھاو نگر - سابرمتی - بھاو نگر سپر فاسٹ انٹرسٹی صرف 22 اکتوبر کو چلے گی۔ اس کے بعد 23 اکتوبر سے ٹرین نمبر 20966/20965 سابرمتی-بھاو نگر-سابرمتی ڈیلی سپر فاسٹ انٹرسٹی اپنے مقررہ وقت پر روزانہ چلے گی۔ ان ٹرینوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔