بادشاہوں کی رانیوں کے مقبرے تو آپ نے کئی دیکھے ہوں گے لیکن ہم آپ کو احمدآباد میں واقع رانیوں کے ایسے مقبرہ سے واقف کرانے جارہے ہیں جو آپ نے شاید ہی کہیں دیکھا ہوگا۔
یہ مقبرہ رانی کے حجیرے کے نام سے مشہور ہے جو احمدآباد کے مانک چوک پر واقع ہے۔ یہاں احمدآباد شہر کے بانی بادشاہ احمد شاہ کی بیوی اور گجرات سلطنت کی رانیاں مدفون ہیں۔ بادشاہ احمدشاہ کے حجرے کے مشرقی سمت میں رانی کا حجرہ موجود ہے۔ جسے سنہ 1445 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس حجرہ کا صحن 36. 58 مربع میٹر ہے۔
رانی کے حجرہ کی خادمہ سکینہ بی بی نے بتایا کہ رانی کے حجرہ میں خاص طور سے احمدآباد شاہ کی بیوی مفلائی بی بی، محمد شاہ دوم کی بیوی اور محمود بیگڑہ رانی اور ان کی والدہ کی قبر ہے۔ اس حجرہ میں احمد شاہ بادشاہ کی بیوی مغلی بی بی، حضرت، شاہ عالم سرکار کی بیوی مرکی بی بی اور حضرت سید علی میرا داتار کی بیوی ہاجری بی بی کی قبریں سنگ مرمر کی خوبصورت قبریں ہیں۔ جسے عام طور سے مغلی بی بی، مرکی بی بی، ہاجرہ بی بی کی قبر کہا جاتا ہے۔ سلطنت کے دور کے معصوم بچوں کی قبریں بھی یہاں ہے، ساتھ ہی ساتھ طوطا، مینا سانپ، ازگر، بندر کی بھی مزار موجود ہے جہاں لوگ منتین مانگنے کے لیے آتے ہیں۔