اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Budget گجرات کے مسلم مذہبی مقامات بجٹ سے محروم

گجرات اسمبلی میں بجٹ 2023-24 پیش کیا گیا جس میں سیر و تفریح کے مقامات کے لیے 640 کروڑ، یاترا دھام کے وکاس کے لیے 94 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ مسلم مذہبی مقامات کے لیے بجٹ میں کچھ بھی نہیں دیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 25, 2023, 6:52 AM IST

گجرات کے مسلم مذہبی مقامات بجٹ سے محروم

احمدآباد:گجرات اسمبلی کے بجٹ 2023-2024 کے لیے وزیر خزانہ گجرات کنو دیسائی نےبجٹ پیش کیا اور گجرات کو اس سال 3 لاکھ 1 ہزار 22 کروڑ روپے کا بجٹ دیا۔ اس سال گذشتہ سال کے مقابلے 24 فی صد 57053 کروڑ روپے کے اضافے کے ساتھ بجٹ پیش کیا گیا جس میں مذہبی، ہیریٹیج، ایڈوینچر اور ایکو ٹوریزم کے تحت موجود سیر و تفریح کے مقامات کے لیے 640 کروڑ مختص کیا گیا ہے۔ یاترا دھام کے وکاس کے لیے 94 کروڑ مختص کیا گیا لیکن گجرات کے مسلم مذہبی مقامات کے لیے کچھ بھی بجٹ میں نہیں دیا گیا ہے۔

اس تعلق شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ ہم گجرات بجٹ کا استقبال کرتے ہیں بہت اچھا بجٹ ہے لیکن اس بجٹ میں جس طریقے سے امباجی اور دوسرے یاترا دھاموں کے لیے جو بجٹ دیا گیا ہے وہ بھی اچھا ہے لیکن اس میں گجرات کے مسلم مذہبی مقامات، درگاہ یا مزاروں کو جو بجٹ کی ضرورت ہے اس سے محروم رکھا گیا ہے اور اب تک یاترا دھام بورڈ میں بھی مسلم مذہبی مقامات کو شامل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ احمدآباد کو ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ حاصل ہے اور پوری دنیا سے لوگ احمدآباد گھومنے آتے ہیں اس کے ساتھ شاہ عالم درگاہ سرخیز روضہ اور دیگر مسلم مذہبی مقامات کی بھی سیر کرتے ہیں ان مذہبی مقامات کو سرکار بجٹ نہیں دیتی جو کافی دکھ کی بات ہے ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مذہبی مقامات کو یاترا دھام بورڈ میں شامل کریں اور سرکاری بجٹ الاٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : Ahmedabad Name Changing issue 'احمد آباد شہر کا نام تبدیل نہیں جا سکتا'

ABOUT THE AUTHOR

...view details