اردو

urdu

ETV Bharat / state

سب انسپکٹر کی خود کشی - وزیر اعظم نریندر مودی

ریاست گجرات کے ضلع نرمدا کے كیوڑيا میں آج وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے مدنظر خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت تعینات ایک نوجوان پولیس سب انسپکٹر نے سرکٹ ہاؤس کے احاطے میں خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 17, 2019, 8:44 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:00 AM IST

پولیس نے بتایا کہ بنیادی طور پر نوساری میں ایل آئی بی شاخ میں تعینات این سی پھنويا (33) نے اپنے ایک ساتھی افسر کی سروس ریوالور سے خود کو سر میں گولی مار لی ۔

اس نے یہ کہہ کر ریوالور مانگا تھا کہ اسے تصویرکھینچنی ہے۔

پولیس سب انسپکٹر نے مبینہ طور پر ایک سوسائڈ نوٹ بھی چھوڑا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے تناؤ کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے لیکن اب تک اس متعلق کوئی سرکاری معلومات نہیں دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مسٹر مودی آج یہاں 'سردار سروور ڈیم' کے پورے طرح بھرنے کے موقع پر منعقد نمامي دیوی نرمدے مہااتسو میں حصہ لینے آئے تھے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 12:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details