اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد کی سردار نگر پولس پر پتھراؤ - احمد آباد میں کورونا وائرس

ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا معاملات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں احمد آباد میں آج ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ۔سردار نگر میں پولیس جب لوگوں کو ہجوم بنا کر بیٹھنے سے روکنے پہنچی تب منتشر ہجوم نے پولیس پر حملہ کردیا اور پی آئی سمیت پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

احمدآباد کی سردار نگر پولس پر پتھراؤ
احمدآباد کی سردار نگر پولس پر پتھراؤ

By

Published : Apr 22, 2020, 6:03 PM IST

پولیس پر پتھراؤ کا ایک شرمناک واقعہ احمد آباد کےسردار نگر میں پیش آیا ہے۔ جس میں پولیس نے اقدامات اٹھاتے ہوئے 3 خواتین اور 16 افراد کو حراست میں لیا ہے۔اس کے بعد اعلی حکام نے جائے وقوع کا دورہ کیا ہے۔


دراصل احمدآباد کے سردار نگر میں موجود نہرو نگر مندر کے قریب لوگوں نے پولیس پر حملہ کیا۔ لوگوں نے بھیڑ کو منتشر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پتھراؤ کے نتیجے میں سردار نگر پی آئی اور دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

احمدآباد کی سردار نگر پولس پر پتھراؤ

واضح رہے کہ گجرات میں پچھلے 12 گھنٹوں میں کورونا کے معاملے 95درج ہوئے ہیں۔ تو آج 5 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 95 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جن میں سے 58 افراد صرف احمد آباد میں ہلاک ہوئے ہیں۔ گجرات میں کل کورونا مثبت 2272 تک جا پہنچا ہے اور صرف احمد آباد میں ہی 1434 مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details