فضائی خدمات مہیا کرانے والی کمپنی اسپائس جیٹ 15 فروری سے گجرات کے احمدآباد سے مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے لئے پرواز شروع کرے گی۔
کمپنی نے بتایا کہ وہ مغربی ہندوستان کے دونوں اہم شروں کے درمیان 15 فروری سے پرواز شروع کرنے والی ہے جس کے لئے بکنگ شروع ہوچکی ہے۔اس راستے پر اتوار کو چھوڑ کر ہفتے کے سبھی دن سروس مہیا ہوگی۔احمدآباد اورنگ آباد راستے پر سبھی ٹیکس اور فیس سمیت ایک طرف کا کرایہ 2999 روپے رکھاگیا ہے۔