گجرات میں آج بلدیاتی انتخابات جاری ہیں ایسے میں احمدآباد کے شاہ پور وارڈ کی وشو بھارتی اسکول میں دریا پور کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔
گجرات: رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ سے خصوصی بات چیت - اے آئی ایم آئی ایم
ریاست گجرات میں آج 6 میٹرو پولیٹن بلدیات میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ ووٹنگ شام 6 بجے تک ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 فروری 2021 کو ہوگی۔
بلدیاتی انتخابات کے تعلق سے غیاث الدین شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں کانگریس کے زیادہ سے زیادہ امیدوار جیت حاصل کریں گے، عوام بہت سمجھدار ہیں وہ اے آئی ایم آئی ایم کو نہیں بلکہ کانگریس کو کامیاب بنائیں گے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج لوگ بڑے جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ کر رہے ہیں۔ مجلس کے آنے سے کانگریس کو کوئی نقصان نہیں ہوگا اور 23 فروری کو اسدالدین اویسی کے گودھرا اور موڑاسا میں آنے سے بھی کوئی اثر کانگریس کو نہیں ہوگا۔