احمدآباد: گذشتہ 20 دنوں سے گجرات کے احمدآباد کے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان سے منسوب کر کے ایک آڈیو اور فوٹوز شوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا تھا۔ درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان کا کہنا ہے کہ ان کے بارے میں غلط فہمی پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔ چند لوگ ان کی شبیہ کو آڈیو اور فوٹو کے ذریعہ متاثر کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے ان آڈیو اور ویڈیو پر زیادہ توجہ نہ دینے کی اپیل کی۔ suba khan says someone try to distort my image
شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ وہ شاہ عالم درگاہ کے خادم ہیں۔ انہیں اچھی طرح سے پتہ ہے کہ کیا کہنا ہے اور کیا نہیں بولنا ہے۔ شاہ عالم درگاہ مقبول ترین زیارت گاہوں میں سے ایک ہے۔ روزانہ ہزاروں لوگ زیارت کرنے کے ارادے سے یہاں آتے ہیں۔ چند لوگ ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔