اردو

urdu

ETV Bharat / state

Umang Foundation Ahmedabad امنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے احمدآباد کے سماجی کارکنان کو اعزاز سے نوازا گیا

احمدآباد کے جوہاپورا میں موجود کریسنٹ اسکول کے کانفرنس ہال میں امنگ فاؤنڈیشن نے سماجی شعبے میں اپنی خدمات انجام دینے والی تمام تنظیموں، میڈیا ورکرز، سوشل ورکرز، سماجی کارکنان اور مخلص صحافیوں کو اعزاز سے نوازا، اس موقع پر تمام انعام یافتاگان کو مومینٹو اور شال پیش کیا گیا۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 4:54 PM IST

Updated : Nov 2, 2023, 3:30 PM IST

Umang Foundation Ahmedabad
امنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے احمدآباد کے سماجی کارکنان کو اعزاز سے نوازا گیا

امنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے احمدآباد کے سماجی کارکنان کو اعزاز سے نوازا گیا

احمد آباد: احمدآباد کے جوہاپورا میں موجود کریسنٹ اسکول کے کانفرنس ہال میں امنگ فاؤنڈیشن نے سماجی شعبے میں اپنی خدمات انجام دینے والی تمام تنظیموں، میڈیا ورکرز، سوشل ورکرز، سماجی کارکنان اور مخلص صحافیوں کو اعزاز سے نوازا، اس موقع پر تمام انعام یافتاگان کو مومینٹو اور شال پیش کیا گیا۔ اس تعلق سے امنگ فاؤنڈیشن کے رکن داؤد کوٹھاری نے کہا کہ احمدآباد کے چوہا پورا میں ہم نے فی الحال امنگ فاؤنڈیشن تنظیم کو شروع کیا ہے، اس فاؤنڈیشن کے ذریعے ہم لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ اس تنظیم کے ذریعے لوگوں کے زیادہ سے زیادہ ڈاکومنٹس بنانے کا کام کیا جائے گا، جو لوگ برائیوں اور ڈرگس کی لت میں ملوث ہیں، اسے دور کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔


عظیم فاونڈیشن کے صدر مصطفی کھیڑو والا نے کہا کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے احمد آباد کی جانی مانی شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس پروگرام میں احمدآباد کی مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں، قاسم بھائی، زبیر خان کارپوریٹر، حاجی بھائی کارپوریٹر، سہانہ بہن کارپوریٹر، مہرالنساء دیسائی، افروز بہن بیگ، ڈاکٹر اعجاز، این بی شیخ صاحب، مختار حسین سید صاحب اور راجندر بھائی شامل تھے۔ آج کے پروگرام میں ٹیم کے ممبران زبیر بھائی، شیخ داؤد بھائی کوٹھاریا، نظیر بھائی پٹیل، غلام محمد شیخ، عبدالرحیم کاگدی، امین خان پٹھان، بلقیس بانو سید نے کافی محنت کی اور اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ پروگرام کو کامیاب بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

مکتم پورہ کے کارپوریٹر زبیر خان پٹھان نے اس موقع پر کہاکہ آج کی امنگ فاؤنڈیشن کے پروگرام کا اہم مقصد یہ تھا کہ احمد آباد کے جتنے بھی سماجی کارکن، تنظیم اور صحافی حضرات ہیں، ان کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے ایک گیٹ ٹو گیدر کیا جائے، تمام سماجی جہت کرنے والوں کو ان کی کاوشوں کے لیے اعزاز سے نوازا جائے۔ اس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو معلوم ہوا کہ کون کس پیشے سے وابستہ ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2023, 3:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details