اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد میں کورونا سے ابتر حالات

گجرات میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، گجرات میں متاثرین کی تعداد 1604 ہوگئی ہے، اور 58 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

By

Published : Apr 19, 2020, 7:18 PM IST

احمدآباد میں کورونا سے ابتر حالات، سماجی کارکنان کی عوام سے اپیل کی
احمدآباد میں کورونا سے ابتر حالات، سماجی کارکنان کی عوام سے اپیل کی

کل شام سے 228 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، ریاست میں 1604 متاثرین میں سے احمدآباد کے 1002 متاثرین ہیں۔

اس ابتر حالات کے دوران بھی لوگ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں اور خاص طور سے نوجوان بچے اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں اور اپنے گلی کوچے محلے میں بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔

احمدآباد اب ملک کی تیسرا شہر بن رہا ہے جہاں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں ایسے می‍ں عوام کو بیدار کرنے کے لیے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے سماجی کارکنان نے اپیل کی ہے گھر میں رہتے ہوئے کورونا کو شکست دیں۔

احمدآباد میں ہاسٹ اسپاٹ علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اس کے باوجود ان علاقوں سے زیادہ تر مریض پائے جارہے ہیں، کیونکہ احمدآباد کی آبادی بھی زیادہ ہے اور زیادہ تر افراد گھنی بستیوں میں رہتے ہیں۔ ایسے میں سماجی کارکن اکرام بیگ مرزا کا کہنا ہے کہ اس عالمی وبا سے بچنے کے لیے لوک ڈاؤن اور حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کریں۔

وہیں سماجی کارکن حمید میمن کا کہنا ہے کہ آج تین طرح کی لڑائی دیکھنے کو مل رہی ہے ایک کورونا، دوسرا سماجی دوری اور تیسرا بھوک مری، اس لیے ان تینوں باتوں کا خیال رکھتے ہوئے اس حالات کامقابلہ کریں اور گھر سے باہر بالکل نہ نکلیں لیکن ضرورت مندوں کی ضرورت بھی پوری کریں۔

سماجی کارکن مزمل میمن نے کہا کہ گھر میں رہنا ہی کورونا کا علاج ہے اور گھر میں رہ کر ہی ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں تاہم رمضان میں بھی لاک ڈاؤن اور کورونا کا خیال رکھتے ہوئے گھر میں رہ کر عبادت کریں ۔

احمدآباد میں کورونا سے ابتر حالات، سماجی کارکنان کی عوام سے اپیل کی

ان کے علاوہسماجی کارکن نفیسہ انصاری نے کہا کہ بے وجہ باہر نہ نکلے ایک ہی انسان باہر نکل کر ضروری اشیا خریدے گھر کی خواتین بچے اور بزرگ مرد ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہوئے کورونا کو ہرانے میں مدد کریں۔

تاہم سماجی کارکن اسلم شیخ نے اپیل کی کہ احمدآباد میں کورونا کا قہر شدید بڑھتا جارہا ہے اس لیے باہر نہ نکلے اور گلی کوچوں میں کرکٹ بھی نہ کھیلیں۔ گھر میں مل جل کر فیملی کے ساتھ وقت گزاریں اور اس مشکل وقت سے نجات پانے کی دعائیں کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details