اردو

urdu

ETV Bharat / state

Slab over Drain Collapses in Rajkot سرویشور چوک میں نالے کا سلیب گرا، ایک خاتون جاں بحق، دس سے زائد افراد زخمی

راجکوٹ شہر میں اتوار کی رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں بھگوان گنیش پنڈال کے پاس جمع بھیڑ کے دباؤ سے ڈرینیج لائن کا ایک سلیب گر گیا۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقعے پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوئی ہے جب کہ کم از کم 10 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد سرویشور چوک پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ death in Sarveshwar Chowk Rajkot

Slab over drain collapses in Rajkot
Slab over drain collapses in Rajkot

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 1:01 PM IST

سرویشور چوک میں نالے کا سلیب گرا،ایک خاتون جاں بحق

راجکوٹ:اتوار کو راجکوٹ کے سرویشور چوک پر واقع گنیش پنڈال میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ ایسے میں پرانی عمارت کے ساتھ فٹ پاتھ کا سلیب اچانک گر گیا۔ جس کی وجہ سے سلیب پر کھڑے لوگ اچانک نالے میں گر گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کارپوریشن کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے افسر آئی وی کھیر نے کہا کہ ہم نے نالے سے 10 سے زائد افراد کو نکالا ہے اور انہیں فوری طور پر سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعہ میں ایک معمر خاتون کی موت ہوگئی ہے۔

ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی:

واقعہ کے بعد میونسپل کارپوریشن نے بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایسے میں یہ سلیب برسوں پرانا سمجھا جاتا ہے۔ پھر اچانک گرنے کے واقعہ کے بعد افراتفری مچ گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس وقت 10 افراد اسپتال میں داخل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ گنیش پنڈال میں درشن کے ساتھ ناشتہ کرنے سرویشور چوک آتے تھے۔تب ہی یہ واقعہ پیش آیا۔ اس حوالے سے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جئےمین ٹھاکر نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے خصوصی نگرانی رکھی جائے گی۔ وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل آج راجکوٹ کے جمکنڈورا میں ضلع کی مختلف کوآپریٹو تنظیموں کی جنرل میٹنگ میں شرکت کرنے والے تھے، اور مادھاپر چوکڑی پل کا افتتاح کرنے والے تھے۔ تاہم سرویشور چوک واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کا راجکوٹ پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موربی پل حادثہ متاثرین معاوضہ سے ناخوش، کورٹ نے پلوں کی حالت پر بھی سوال اٹھائے

کانگریس لیڈر گایتری با واگھیلا نے کہا کہ راجکوٹ شہر میں پیدل چلنے کے 12 بڑے اور 28 چھوٹے راستے ہیں جو شہر سے گزرتے ہیں۔ جنہیں بی جے پی حکومت نے بیچ دیا ہے۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ شہر کے ان راستوں پر غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر ہٹایا جائے، لیکن بی جے پی زیر اقتدار میونسپل کارپوریشن کے کونسلر باز نہیں آرہے ہیں۔ ساتھ ہی کانگریس کا مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کے متاثرین کو فوری معاوضہ دیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details