احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اسٹریٹ وینڈرز اور ہوکرز کے خلاف کارروائی پر سیاست تیز ہوگئی ہے۔اس معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا ہے کہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن دیوالی کے اتنے بڑے تہوار پر شہر کے قریب عوام کا تہوار خراب کر رہا ہے ۔ایک طرف پردھان منتری کی اسکیم یوجنا سونیدھی کے تحت غریب پتھارے والوں اسٹریٹ وینڈرو اور ہاکرس کو لون دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار چلا سکے اور دوسری طرف وہی دیوالی کے موقع پر انہیں کاروبار کرنے سے روک کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی اس کارروائی سے سینکڑوں سٹریٹ وینڈرز اور ہاکرز کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچا ہے۔اس کے لئے میونسپل کارپورئشن ذمہ دار ہے۔وزیر اعظم صاحب سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرتے ہیں لیکن ایسا کہاں ہے۔ترقی دو سمٹ کر رہ گئی ہے۔چند لوگوں کو تک ہی ترقی محدود ہو کر رہ گئی ہے۔