اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں بڑا حادثہ، جھیل میں کشتی الٹنے سے دو ٹیچر اور تیرہ طلباء ہلاک - گجرات کی ہرنی جھیل

Boat Overturns in Vadodara گجرات کی ہرنی جھیل میں کشتی رانی کے لیے آنے والے اسکولی بچوں سے بھری ایک کشتی الٹ گئی۔ جس میں 13 طلباء اور 2 ٹیچرز کی موت ہو گئی۔ پی ایم او نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

several students dead as boat overturns in lake near vadodara gujarat
جھیل میں کشتی الٹنے سے ایک ٹیچر اور 14 طلبہ ہلاک

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 8:23 PM IST

Updated : Jan 18, 2024, 10:04 PM IST

وڈودرا: گجرات کے وڈودرا شہر کے مضافات میں جمعرات کو ہرنی جھیل میں کشتی الٹنے سے کم از کم 13 اسکولی بچے اور 2 ٹیچرز کی موت ہوگئی۔ کشتی پر 27 طلباء سوار تھے جو پِکنک منانے آئے تھے۔ کشتی میں سوار باقی 10 بچے اور 2 اساتذہ کو بچا لیا گیا ہے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے تمام بچوں کا تعلق وڈودرا کے نیو سن رائز اسکول سے ہے۔ وہ سیلفی لینے کشتی کے ایک طرف آگئے تھے جس کی وجہ کشتی کا توازن بگڑ گیا اور کشتی الٹ گئی۔ ان بچوں یا اساتذہ میں سے کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ اس وجہ سے جب کشتی الٹ گئی تو سب پانی میں ڈوبنے لگے۔

ہرنی جھیل حادثے کے بعد راحت اور علاج کا کام جاری ہے۔ ریاستی حکومت نے ہر مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے وڈودرا کی ہرنی جھیل میں کشتی الٹنے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انھوں نے وزیر اعظم قومی راحتی فنڈ سے ہر مرنے والے کے رشتہ داروں کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کا معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

اطلاعات کے مطابق نیو سن رائز اسکول کے بچے اور اساتذہ یہاں ہرنی موتناتھ جھیل پر پکنک منانے آئے تھے۔ شام ساڑھے چار بجے کے قریب کشتی الٹ گئی جس میں 23 طلباء اور چار اساتذہ سوار تھے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد وڈودرا کارپوریشن اور فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار جھیل پر پہنچے اور جنگی بنیادوں پر تلاش اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ صرف 14 افراد کو لے کر جانے والی کی کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے۔

دریں اثنا صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے دردناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ گجرات کے وڈودرا میں کشتی کے حادثے میں بچوں اور اساتذہ کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں غمزدہ خاندان کے افراد کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور بچاؤ آپریشن کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔"

نائب صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہرنی جھیل میں کشتی الٹنے کے واقعے میں بچوں اور اساتذہ سمیت قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ اس مشکل وقت میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔

Last Updated : Jan 18, 2024, 10:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details