پولیس سپرنٹنڈنٹ پی ڈی منور نے بتایا کہ دلت نوجوان ہریش سولنکی (23) کے قتل کے الزام میں اب تک آٹھ میں سے سات ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور 8 جولائی کو ہریش کے قتل کے بعد اس کی بیوی ارملا اپنے ایک رشتے دار کے گھر پر سنیچر کی شام صحیح سلامت مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ دوسری ذات میں محبت کی شادی کے بعد 8 جولائی کو ارملا کے گھر والوں نے پولیس کی موجودگی میں دلت شوہر ہریش کو بے رحمی سے قتل کردیا تھا۔ کچھ ضلع کے گاندھی دھام کے رہنے والے ہریش سولنکی (23) نے تقریباً 8 ماۃ قبل احمد آباد ضلع کے مانڈل کے ورمورا گاؤں کی راجپوت (دربار)، ذات کی ایک لڑکی ارملا (22) سے شادی کرلی تھی۔
وہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں معاشقہ ہونے کے بعد وہ فرار ہوگئے تھے۔