کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما بدرالدین شیخ کے کانگریس کے تمام عہدوں پر سے استعفی دینےکے بعد کانگریس کےکئی مسلم کارکنان نے بھی بدرالدین شیخ کی حمایت میں استعفیٰ دے دیا۔
کانگریس میں استعفیٰ کا سلسلہ، دیکھیں ویڈیو بدرالدین شیخ کے ساتھ ہوئی نا انصافی پر ایک طرف کانگریس کارکنان ناراض ہیں تو دوسری جانب احمدآباد کی عوام بھی اس پر سخت مذمت کر رہی ہے۔
دراصل بحرام پورہ ایک پسماندہ اور بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ مانا جاتا ہے، یہاں ہمیشہ سے کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے، ایسے میں اس مرتبہ کانگریس پارٹی نے کانگریس کے ہی سینئیر رہنما کو اس علاقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا۔
جس کی وجہ سے گذشتہ 40 برس سے زائد کانگریس کا دامن تھامےہوئے بدرالدین شیخ نے استعفی دے دیا۔
اس پر سینئر صحافی حبیب شیخ کا کہنا ہے کہ جس شخص نے اپنے دل وجان لگا کر کانگریس کی خدمت کی آج کانگریس پارٹی نے ہی اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا۔ایسے میں اب آنے والی نسلیں بھی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے سے پہلے سوچیں گیں۔
بدرالدین شیخ کے استعفی دینے پر کانگریس کمیٹی کے 25 سے زائد کارکنان نے فوراً استعفیٰ دے دیا۔جو کانگریس کے لیےایک بہت بڑا جھٹکا ثابت ہو رہا ہے، ایسے میں بحرام پورا ضمنی انتخابات کے میدان میں اترنے کے لیے بحرام پورا وارڈ کانگریس کمیٹی کے صدر ظفر اجمیری نے کہا کہ کانگریس نے پسند کیا تھا،لیکن انہیں بھی امیدواری ٹکٹ نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے انہوں نے بھی آج استعفی دے دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی تو مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیتی ہی نہیں لیکن اب کانگریس بھی مسلمانوں کو ٹکٹ نہ دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے یو کہاں جائے تو غلط نہ ہوگا۔ایسے میں دیکھنایہ ہے کہ بحرام پورا کانگریس آنے والے ضمنی انتخاب میں کیا اثر پڑتا ہے؟