اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنجیو بھٹ کی عرضی کی سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی

سنجیو بھٹ کی طرف سے پیش ہوئے ایڈووکیٹ (آن ریکارڈ) فاروق رشید نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں سینئر ایڈووکیٹ آج کسی اور معاملے میں مصروف ہیں، لہذا سماعت ملتوی کر دی جائے۔

سنجیو بھٹ کی عرضی کی سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی
سنجیو بھٹ کی عرضی کی سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی

By

Published : Jan 22, 2021, 5:30 PM IST

سپریم کورٹ نے حراستی موت کے معاملے میں سنجیو بھٹ کی عمر قید کی سزا معطل کرنے کی عرضی پر سماعت اگلے ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس آر سبھاش ریڈی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جمعہ کو درخواست گزار کی عرضی پر معاملے کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

دراصل بھٹ کے لئے پیش ہوئے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ (اے او آر) فاروق رشید نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں سینئر ایڈووکیٹ آج کسی اور معاملے میں مصروف ہے، لہذا سماعت ملتوی کردی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کے مسائل پر حکومت کی خاموشی خطرناک: سونیا گاندھی

اس کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details