اردو

urdu

By

Published : May 5, 2019, 12:40 PM IST

ETV Bharat / state

وزیراعظم کے متنازع بیان پر سیم پترودا کا ردعمل

انڈین اورسیز کانگریس کے چیف سیم پترودا نے وزیر اعظم کے اس بیان پر سخت نکتہ چینی کی ہے جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو نمبر 1 بدعنوان رہنما قرار دیا تھا۔

وزیر اعظم کے حالیہ متنازع بیان پر سیم پتروڈا کا رد عمل

انڈین اورسیز کانگریس کے چیف سیم پترودا نےوزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا ' ہمیں وزیر اعظم کی باتیں سن کر بھت تکلیف ہوئی، عموما وزیر اعظم ملک کی عوام کے بارے میں بات کرتے ہیں، یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری عہدہ ہے، وزیر اعظم کو اس قسم کی باتیں زیب نھیں دیتا۔

انھوں نے مزید کہا' وزیر اعظم نے ایسا کیوں کہا، ہم انکی باتوں سے شرمندہ ہیں، میں بھی گجرات سے ہوں اور گاندھی جی کی ریاست سے میرا بھی تعلق ہے، ہمیں اس قسم کی باتوں سے کافی تکلیف ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے ضلع بستی میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کے والد اور سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو بدعنوان نمبر ایک قرار دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details