اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protests Against Eid Celebration اسکول میں عید منانے والے طلباء کے خلاف ہندو تنظیموں کا احتجاج

گجرات کے کچے میں واقع اکشرم اسکول کے طلباء نے ستارے اور چاند بنا کرعیدالاضحی منائی، جس کی اطلاع ملنے پر ہندو شدت پسند تنظیموں اسکول کے خلاف احتجاج کیا۔

طلباء کے خلاف ہندو تنظیموں کا احتجاج
طلباء کے خلاف ہندو تنظیموں کا احتجاج

By

Published : Jul 4, 2023, 9:13 AM IST

کچھ:ریاست گجرات کے ضلع کچھ میں ہندو شدت پسند تنظیموں نے ایک نجی اسکول کے خلاف اس وقت ہنگامہ کیا جب طلباء نے ستاروں اور چاند کی علامت بنا کر عید منائی۔ احتجاج کے بعد گجرات کے محکمہ تعلیم نے ایک تحقیقاتی ٹیم اسکول بھیج دی۔ ذرائع کے مطابق گجرات کے کچے میں واقع ایک نجی سکول کے طلباء نے ستارے اور چاند بنا کر عیدالاضحی منائی۔ تقریب کے بعد چند طلباء کے والدین نے اسکول انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ یہ واقعہ انجر میں ورشمیڈی کے قریب اکشرم اسکول میں پیش آیا۔ والدین نے الزام لگایا کہ اسکول انتظامیہ نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو مسلم لباس پہنائیں۔

والدین کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بھی ہدایات دی گئی کہ طلباء پٹھانی لباس اور سلوار قمیض پہنیں۔ دائیں بازو کے ایک گروپ نے واقعے کے بارے میں جاننے کے بعد پیر کو اسکول میں احتجاج کیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایلیمنٹری ایجوکیشن آفیسر نے اس معاملے میں کارروائی کی۔ ڈسٹرکٹ ایلیمنٹری ایجوکیشن آفیسر سنجے پرمار نے کہا کہ نجی اسکول میں عیدالاضحیٰ منانے کے حوالے سے مظاہروں کی اطلاع ملنے پر محکمہ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقاتی ٹیم بھیجی گئی ہے، اگر غفلت پائی گئی تو اسکول کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:۔Eid Ul-Adha 2023 مسلم شخص کا بکرا خریدنے پر سوسائٹی میں ہنگامہ، رہائشیوں نے جے شری رام کے نعرے لگائے

اکشرم انٹرنیشنل اسکول کی ایم ڈی پنکی اہیر نے کہا کہ ہم نے والدین کو یہ نہیں کہا تھا کہ طلبا سبز کپڑے پہن کر آئیں، لیکن طلبا ایسے کپڑے پہن کر آئے ہیں۔ انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق اسکول میں چاند اور ستاروں کی علامتیں بنا کر عید منائی گئی۔ ہم اس سلسلے میں ہندو سماج کے ساتھ ساتھ بچوں کے والدین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے معذرت خواہ ہیں اور اب ایسی کوئی سرگرمی نہیں کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details