گجرات ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے گجرات کے ضعیف شعرا اور ادبا حضرات کو دیا جانے والا وظیفہ روک دیا گیا تھا۔ جس کی خبر ای ٹی وی بھارت اردو پر چلائی گئی۔ نئے سال کی شروعات کے موقع پر چلائی گئی۔ اس خبر کے اثر سے گجرات ساہتیہ اکیڈمی نے ہر زبان کے شعراء وادبا کے وظیفے بحال کر کا فیصلہ کیا ہے۔
دراصل گزشتہ برس اگست سے گجرات ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے شعراء و ادبا کو دیے جانے والے 5000 روپے وظیفے کو بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ انھیں اقتصادی تنگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔