اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rauf Bengali Presented A Silver Chariot To Mahant: روف بنگالی نے مہنت کو چاندی کا رتھ تحفے میں دیا - Rauf Bengali Presented A Silver Chariot To Mahant

گجرات کے بی جے پی لیڈرروف بنگالی نے بتایا کہ گزشتہ 23 سال سے رتھ یاترا کے موقع پرچاندی کا رتھ بناتا ہوں۔اوررتھ یاترا کے موقع پراحمدآباد کے جمال پورکی جگن ناتھ مندر کے مہنت دلیپ داس جی مہاراج کا استقبال کرکے انہیں رتھ تحفے میں دیتا ہوں تاکہ قومی ایکتا اور بھائی چارہ قائم رہے۔

:روف بنگالی نے مہنت کو چاندی کا رتھ تحفے میں دیا
:روف بنگالی نے مہنت کو چاندی کا رتھ تحفے میں دیا

By

Published : Jun 19, 2023, 3:44 PM IST

:روف بنگالی نے مہنت کو چاندی کا رتھ تحفے میں دیا

احمدآباد: شہر میں بھگوان جگن ناتھ کی 146 ویں رتھ یاترا 20 جون کو نکالی جائے گی ایسے میں رتھ یاترا میں قومی اتحاد کی مثال پیش کرتے ہوئے گجرات کے بی جے پی لیڈر روف بنگالی نے چاندی کا رتھ جگن ناتھ مندر کے مہنت کو تحفے میں دیا۔



اس تعلق سے بی جے پی لیڈر روف بنگالی نے کہا کہ میں گزشتہ 23 سال سے رتھ یاترا کے موقع پر چاندی کا رتھ بناتا ہوں۔اور رتھ یاترا کے موقع پر احمدآباد کے جمال پور میں موجود جگن ناتھ مندر کے مہنت دلپ داس جی مہاراج کا استقبال کرکے انہیں رتھ تحفے میں دیتا ہوں تاکہ قومی ایکتا اور بھائی چارہ قائم رہے۔

روف بنگالی نے کہا کہ رتھ یاترا مسلم علاقوں سے گزرتی ہے اس موقع پر ہر مسلم علاقوں میں مسلم برادری کے لوگ طرح طرح سے رتھ یاترا کا استقبال کرتے ہیں اور کبوتر اڑاتے ہیں۔ جوش و خروش کے ساتھ رتھ یاترا نکالی جاتی ہے۔ مزید کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اس رتھ یاترا کا اختتام امن وامان کے ساتھ ہو۔

مزید پڑھیں:Police thrashed Muslim youths in Junagadh جوناگڑھ میں مسلم نوجوانوں کی سرعام پٹائی، پولس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ


واضح رہے کہ اس سال رتھ یاترا میں پولیس نے کافی سخت انتظامات کئے ہیں اور رتھ یاترا کے راستے پر سی سی ٹی وی کیمرہ اور پولس دستوں کی جانب سے ہائی لیول سیکیورٹی کے ساتھ نظر رکھی جا رہی ہے۔ یہ رتھ یاترا احمدآباد کے جگن ناتھ مندر سے نکلتی ہے اور پورے دن شہر کے مختلف علاقوں میں بھگوان جگن ناتھ سیر کرتے ہیں اور شام کو واپس مندر میں رتھ یاترا کا اختتام ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details