کورونا وائرس کے قہر کے درمیان تہواروں کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا ہے اور کورونا وائرس کا گہرا اثر تہواروں پر بھی پڑ رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک طرف جہاں لوگوں نے عیدالفطر بے حد سادگی ساتھ منائی تھی، وہیں اب عید الاضحی کا تہوار بھی عنقریب ہے۔ اس موقع پر قربانی کرنا مسلمانوں کا سب سے بڑا فریضہ سمجھا جاتا ہے لیکن کورونا وائرس کے سبب احمدآباد کی 70 سال قدیم رانپ بکرا منڈی میں قربانی کے جانوروں کا بازار نہیں لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
دراصل ہر سال بکرا عید کے موقعے پر بڑے جانوروں کے ساتھ چھوٹے جانوروں کی قربانی بھی بڑی تعداد میں مسلم برادری کے لوگ کرتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے احمد آباد کی سب سے مشہور رانپ بکرا منڈی میں قربانی کا بازار لگانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ جمیعت القریش چھوٹی جماعت نے لیا ہے، اور اس تعلق سے ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے۔
اس سلسلے میں میں جمعیت القریش چھوٹی جماعت کے جنرل سکریٹری فیض محمد قریشی نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ، 'گجرات میں کورونا کا قہر بہت تیزی سے بڑھتا جارہا ہے اور ہر روز بڑی تعداد میں نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔