مرکزی وزیر رامداس اٹھاولے نےمسلمانوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑنے پر زور دیا احمد آباد: ایک طرف مرکزی حکومت میں بھارتی جنتا پارٹی کے نو سال مکمل ہونے کا جشن منایا جا رہا ہے تو دوسری جانب 2024 میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہے۔
اسی دوران ریپبلک پارٹی آف انڈیا کے صدر اور مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے احمد آباد آئے بی جے پی حکومت کی مختلف یوجناؤں کے بارے میں جانکاری دی ساتھ ہی مسلمانوں کو جوڑنے کے لیے احمد آباد میں ایک اقلیتی مورچہ قائم کر احمد آباد کے جمال پور میں ایک افس کا افتتاح کیا۔
رام داس اٹھاولے نیم این ڈی اے حکومت کی حمایت کرنے والی ریپبلک پارٹی آف انڈیا کے کاموں سے روشناس کرایا اور کہا کہ حکومت کی جن دھن یوجنا، مدرایوجنا ،پی ایم آواس یوجنا اور آروگیہ یوجنا کے فوائد لوگوں کو اٹھانا چاہیے۔ہمارے کارکنان لوگوں کے بیچ جا کر اس اسکیم کا فائدہ پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گومتی پور علاقے میں واقع بند اسکولوں کو کھولنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ این ڈی اے ایک بار پھر آئندہ 2024 کے لوگ سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور نریندر مودی ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں گے مرکزی حکومت کی کئی اسکیموں سے ملک کے کروڑوں لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔انہوں نے ریپبلک پارٹی اف انڈیا کے صدر کے طور پر پی ایم مودی کی حمایت کی۔