اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kejriwal Road Show in Punchmahal کیجریوال کے روڈ شو میں مودی مودی کے نعرے

گجرات کے ضلع پنچ محل کے ہلول میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے روڈ شو کیا، جہاں کچھ لوگوں کی جانب سے مودی مودی کے نعرے لگائے گئے۔ وہیں کیجریوال نے کہا کہ عآپ ایسے لوگوں کا بھی دل جیت لے گی۔ Pro Modi chants raised during Kejriwals roadshow

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 21, 2022, 7:25 AM IST

پنچ محل: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ضلع پنچ محل کے ہلول میں روڈ شو کے دوران کہا کہ ریاست میں کوئی ایسی پارٹی نہیں ہے جو اسکولوں کی بات کرتی ہو۔ کیا کسی پارٹی نے اسکول، ہسپتال بنانے، نوکریاں اور مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا؟ ان مسائل پر صرف عآم آدمی پارٹی ہی بات کرتی ہے۔ گجرات اسمبلی انتخابات سے متعلق تمام سیاسی جماعتیں عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں۔ جہاں وزیر اعظم مودی نے اتوار کو سوراشٹر میں لوگوں سے خطاب کیا۔ وہیں پنچ محل ضلع کے ہلول میں شام کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک روڈ شو کیا۔ اس دوران ایک گروپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت میں نعرے لگائے۔ گجرات میں اگلے ماہ اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ Kejriwal road show in Punchmahal

کیجریوال کے روڈ شو میں مودی مودی کے نعرے

اتوار کی شام پنچ محل ضلع کے ہلول میں ایک روڈ شو کے دوران ایک گروپ کی جانب سے مودی مودی کے نعرے لگائے جانے پر اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ جس کی چاہیں حمایت میں نعرے لگائیں، لیکن یہ کیجریوال ہی ان کے بچوں کے لیے اسکول بنائے گا اور مفت بجلی فراہم کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنہوں نے مودی مودی کے نعرے لگائے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) ایک دن ان لوگوں کا دل جیت لے گی۔ آپ جتنے بھی نعرے لگائیں، صرف کیجریوال ہی آپ کو مفت بجلی دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ آپ جس کی چاہیں حمایت میں نعرے لگا سکتے ہیں۔ ایک دن ہم آپ کا دل جیت کر آپ کو اپنی پارٹی میں لائیں گے۔ ریاست میں بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں۔ انہوں نے اپنی پارٹی کی ملازمتوں کی 'گارنٹی' اور نوکری کے متلاشیوں کو 3,000 روپے کے بے روزگاری الاؤنس کا اعادہ کیا۔

لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں کوئی ایسی پارٹی نہیں ہے جو اسکولوں کی بات کرتی ہو۔ کیا کسی پارٹی نے اسکول، ہسپتال بنانے اور نوکریاں اور مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا؟ یہ صرف ہماری پارٹی ہے جو ان مسائل پر بات کرتی ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ اگر لوگ غنڈہ گردی پر یقین رکھتے ہیں اور گالی دینا پسند کرتے ہیں تو وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کر سکتے ہیں۔ Kejriwal road show in Punchmahal

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اسکول بنانا چاہتے ہیں تو میرے پاس آ جائیں۔ میں انجینئر ہوں اگر آپ کو بجلی چاہیے، ہسپتال چاہیے، سڑک چاہیے تو میرے پاس آؤ۔ ورنہ غنڈہ گردی کرنے کے لیے ان کے پاس جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں پانچ سال کا مطالبہ کرنے آیا ہوں۔ آپ نے اسے 27 سال دیے، مجھے پانچ سال دیں۔ اگر میں نے کچھ نہیں کیا تو پھر کبھی تمہارے پاس نہیں آؤں گا۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اگلے ماہ ہونے والے انتخابات میں پہلی بار گجرات کی تمام 182 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ اروند کیجریوال، بھگونت مان، منیش سسودیا اپنے امیدواروں کے لیے جارحانہ مہم چلا رہے ہیں۔ Kejriwal road show in Punchmahal

یہ بھی پڑھیں: AIMIM Rally In Surat اویسی کی ریلی میں مودی مودی کے نعرے

ABOUT THE AUTHOR

...view details