اردو

urdu

ETV Bharat / state

Modi to Visit Morbi وزیر اعظم نریندر مودی کل موربی جائیں گے

پی ایم مودی گجرات کے موربی کی مچھو ندی پر کیبل بریج حادثے کے بارے میں جاننے کے لیے منگل یکم نومبر کے روز موربی جائیں گے۔ PM Modi on Cable Bridge Accident

وزیر اعظم نریندر مودی کل موربی جائیں گے
وزیر اعظم نریندر مودی کل موربی جائیں گے

By

Published : Oct 31, 2022, 5:34 PM IST

احمد آباد:وزیر اعظم نریندر مودی مچھو ندی پر بریج (پُل) حادثے کے بارے میں جاننے کے لیے منگل کے روز موربی جائیں گے۔ پیر کو گجرات وزیر اعلی کے دفتر میں ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی گئی ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم منگل کی سہ پہر موربی کا دورہ کریں گے اور مچھو ندی پر پُل کے گرنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں۔ وہ حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ Modi To visit Morbi

قابل ذکر ہے کہ اتوار کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 134ہو گئی ہے، جب کہ سات دیگر زخمی اسپتال میں داخل ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اب بھی ندی میں لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ وزیر اعظم اتوار سے ہی گجرات میں ہیں اور آج کیوڑیا میں ایکتا دیوس تقریب میں انہوں نے کہا، ’’میں ایکتا نگر میں ہوں، لیکن میرا دل موربی کے متاثرین سے جڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:PM Modi on Cable Bridge Accident موربی حادثہ پر جذباتی ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر طرح سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ گجرات حکومت کل شام سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں لگی ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت سے گجرات حکومت کو ہر ممکن مدد دی جا رہی ہے۔ این ڈی آر ایف اور فوج موقع پر تعینات ہے۔ زخمیوں کا ہسپتال میں مسلسل علاج کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل موربی پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے کہا، "اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں کوئی کوتاہی نہیں ہونے دی جائے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details