کیواڈیا:گجرات میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 147 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں موربی میں کیبل پُل گرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں یہاں ایکتا نگر میں ہوں لیکن میرا دل موربی کے متاثرین کے ساتھ جڑا ہوا ہے، جو لوگ اس حادثے میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔" Modi Gets emotional on Morbi accident
انہوں نے کہا کہ حکومت ہر طرح سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ گجرات حکومت کل شام سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں لگی ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت سے گجرات حکومت کو ہر ممکن مدد دی جا رہی ہے۔ این ڈی آر ایف اور فوج موقع پر تعینات ہے۔ زخمیوں کا ہسپتال میں مسلسل علاج کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل موربی پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے کہا، "اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں کوئی کوتاہی نہیں ہونے دی جائے گی۔