نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو 10 لاکھ اہلکاروں کے لئے بھرتی مہم - روزگار میلہ کا آغاز کریں گے۔ تقریب کے دوران 75 ہزار نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو تقرری کے لیٹر دئیے جائیں گے۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے اہلکاروں کو 38 وزارتوں اور محکموں میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان کا انتخاب سب انسپکٹر، کانسٹیبل، ایل ڈی سی، اسٹینو، پی اے، انکم ٹیکس انسپکٹر، ایم ٹی ایس اور گزیٹڈ اور نان گزیٹڈ گروپوں کے علاوہ سنٹرل آرمڈ فورسز میں دیگر اسامیوں کے لیے کیا گیا ہے۔PM Modi to launch employment fair
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ریلیز کے مطابق، جناب مودی اس موقع پر 22 اکتوبر کو صبح 11 بجے منعقد ہونے والے پروگرام میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں سے بھی خطاب کریں گے۔