اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعظم کا آج دورۂ گجرات، ریلوے اسٹیشن اور روبوٹکس پارک کا کریں گے افتتاح - railway projects

وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں ملک کے پہلے ترقی یافتہ جدید ریلوے اسٹیشن اور گاندھی نگر کے گجرات سائنس سٹی میں تین دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

By

Published : Jul 15, 2021, 10:54 PM IST

Updated : Jul 16, 2021, 7:49 AM IST

ریلوے بورڈ کے چیئرمین سنت شرما نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ گاندھی نگر ملک کا پہلا اسٹیشن ہے، جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کی خطوط پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ اسٹیشن گجرات جیسی اعلیٰ ترقی یافتہ ریاست کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے موزوں اور عالمی معیار کے کنونشن سنٹر کے وژن کے مطابق مہاتما مندر کنونشن سینٹر کمپلیکس کے قریب بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاندھی نگر کے نئے تیار کردہ اسٹیشن میں ٹکٹنگ والے علاقے میں لابی بہت کھلی جگہ ہوگی۔ آؤٹ ڈور ویژنائزیشن اور مناظر سازی کے ساتھ 28 قسم کے تھیمز کے ساتھ تھیم پر مبنی انتظام ہوگا۔ ایک خصوصی آرٹ گیلری اور ایل ای ڈی اسکرین وال اور ڈسپلے لاؤنج ہوگا۔ سنٹرلائزڈ اے سی ملٹی پرپس ویٹنگ لاؤنج ، ایسکلیٹرز اور لفٹس ، مختلف طرح کے لئے عوامی سہولیات ، بچوں کو دودھ پلانے کیلئے ایئر کنڈیشنڈ روم ، بین المذاہب عبادت کا کمرہ اور 500 مسافروں کی گنجائش والا ویٹنگ روم ہوگا۔

ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارمز کو زیرزمین گزرگاہوں کے ذریعہ منسلک کیا جائے گا اور وہاں پارکنگ کی مناسب جگہ ہوگی۔

ریلوے بورڈ کے سربراہ نے بتایا کہ گاندھی نگر کیپٹل ریلوے اسٹیشن سے دو مسافر خدمات بھی شروع کی جارہی ہیں۔ ایک ہفتہ وار ایکسپریس ٹرین گاندھی نگر سے براستہ جھانسی اور پریاگراج ، وارانسی کے لئے چلائی جائے گی جس میں 16 کوچز شامل ہیں جن میں چھ ایرکنڈیشنڈ کوچ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گاندھی نگر کیپٹل سے وریتھا تک میمو گاڑی شروع ہوگی جو ہفتے میں چھ دن چلائی جائے گی۔

شرما نے کہا کہ مہاتما مندر کنونشن سنٹر کانفرنسوں ، نمائشوں اور تقریبات کے لئے ترجیحی مقام بن گیا ہے۔ '’دی وائبرنٹ گجرات گلوبل بزنس سمٹ‘ جیسے دو سالانہ پروگراموں کی وجہ سے ایم ایم سی سی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ ایم ایم سی سی نے دنیا بھر سے صدور ، وزرائے اعظم ، کونسلرز ، سفیر اور ممتاز صنعتکار وں، سائنسدانوں ، ماہرین تعلیم ، وغیرہ کی میزبانی کی ہے۔ تاہم یہاں صرف ایک ہی خرابی مہاتما مندر کمپلیکس کے قریب رہنے کے لئے مناسب رہائش کا فقدان تھا۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 16, 2021, 7:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details