احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد واقع وی ایس ہسپتال کو بند کرنے کی سازش پر عوام میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔ وکیل کے آر کوشٹی نے گجرات ہائی کورٹ میں پی آ ئی ایل داخل کرکے عدالت کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی ہے۔ PIL In Gujarat High Court wants VS Hospital To Be fully Activation
وی ایس ہسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کے لئے گجرات ہائی کورٹ میں پی آئی ایل سماجی کارکن اعجاز خان پٹھان نے کہا کہ احمدآباد کے غریبوں کے لئے وی ایس ہسپتال کو بند کر نے کی کوشش جارہی ہے ۔اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وی ایس ہسپتال میں 1150 بیڈ تھے لیکن اسے کم کرکے 500 بیڈ والا ہسپتال بنا دیا گیا ہے ۔احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے اپنے حلف نامے میں بھی اس کا ذکر کیا ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ لیکن ہم جب اس ہسپتال کا دورہ کرنے کے لئے وہاں گئے تو ہسپتال میں 500 کے بجائے مریضوں کے لئے صرف 250 بیڈ ہیں۔احمدآباد میونسپل کارپوریشن کا غریب لوگوں کے ساتھ بھدا مذاق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Congress MLA Gyasuddin Shaikh کانگریس کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ کا اسدالدین اویسی کو کراراجواب
انہوں نے کہا کہ وی ایس ہسپتال میں دوبارہ 1150 بیڈ کے ساتھ وی ایس ہسپتال میں طبی خدمات دوبارہ بحال کی جائے ۔مریضوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی یقین دہانی کرائی جائے۔گجرات ہائی کورٹ میں اس پی آئی ایل پر اگلے ہفتے پیر کوسماعت ہونے کا امکان ہے۔PIL For VS Hospital