کشمیر پنڈتوں پر مبنی فلم دی کشمیر فائلز اول روز سے ہی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس فلم کے ذریعے ہندووں میں بدلے کی آگ بھڑکائی جارہی ہے اور مسلمانوں کے تئیں ان کے دل و دماغ میں نفرت پیدا کی جارہی ہے۔ Controversial Movie the Kashmir Files
اس تعلق سے ناصر شیخ نے کہا کہ 'دی کشمیر فائلز' ایسی فلم ہے کہ جس کا پرموشن اور مارکیٹنگ خود وزیراعظم نریندر مودی کر رہے ہیں۔ 'دی کشمیر فائلز' کے ذریعے ہندو مسلم برادری کے درمیان یا نفرت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں اور لوگوں کے دلوں میں بدلے کی آگ جلائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فلم کشمیری پنڈتوں پر بنائی گئی ہے جو 1990 کے کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی پر منحصر ہے۔ 1990میں دہلی میں بی جے پی مرکزی حکومت تھی اور اس وقت جموں اور کشمیر میں صدر راج نافذ تھا۔ اس دوران ایک منصوبے کے تحت کشمیری پنڈتوں کو نقل مکانی کرانے کی سازش کی گئی تھی تاکہ کشمیری پنڈت کشمیر کو چھوڑ دیں اور کشمیر میں موجود مسلمانوں کا قتل عام ہو سکے اس دوران کشمیری پنڈتوں کو سرکاری گاڑیوں کے اندر کشمیر سے جموں بھیجا گیا تھا۔