احمدآباد: گجرات اسمبلی انتخابات میں تمام سیاسی پارٹیاں اپنے امیدواروں کی جیت کے لیے پرجوش ہیں۔وہیں احمد آباد کے دریا پور اسمبلی حلقہ میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔
کانگریس کا دریاپور اسمبلی سیٹ پر اپنا دب دبہ قائم رکھ پانا کتنا مشکل۔۔۔؟ دریاپور اسمبلی سیٹ بی جے پی کسی بھی صورت میں حاصل کرنا چاہتی ہے کیونکہ یہاں کانگریس کا دبدبہ ہے اسی سیٹ پر ایم آئی ایم اور عام آدمی پارٹی کے بھی امیدوار میدان میں ہے۔ جس سے ووٹوں کی تقسیم سے بی جے پی کو فائدہ ہوسکتا ہے۔کیوں کہ یہاں کے کانگریس کے رکن اسمبلی غیاث شیخ تین مرتبہ بی جے پی امیدوار کو شکست دیں چکے ہیں۔ Gujarat Assembly Elections 2022
احمد آباد کا دریا پور 51 اسمبلی حلقہ بہت ہی خاص ہے۔ کیونکہ دریاپور اسمبلی میں دو لاکھ سے زائد ووٹر ہیں جس میں زیادہ تر مسلم ووٹرز ہیں اور اس کے بعد دلت، ٹھاکر، لیوا پٹیل، کڑوا پٹیل، ہرمن وغیرہ ہیں۔ سن 2017 کے اسمبلی انتخابات میں دریا پور اسمبلی حلقے میں کل 50 فیصد ووٹ ڈالے گئے اور کانگریس کے امیدوار غیاث الدین شیخ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھرت باروٹ کو شکست دی تھی۔ اب بی جے پی نے دریا پور سیٹ کی ذمہ داری راجیندر ترویدی کو دی ہے دریاپور اسمبلی میں مسلم ووٹرز کے کانگریس کو ایک طرفہ ووٹ دیتے رہے جس کی وجہ سے غیاث الدین تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی سیٹ پر برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں تاہم ان کی جیت کا مارجن بہت کم رہا ہے۔ سنہ 2007 میں غیاث الدین شیخ 922ووٹوں سے جیت درج کی تھی جبکہ 2012 میں یہ فرق بڑھ کر 2600 ووٹوں تک پہنچا تھا اس کے بعد سنہ 2017 میں بہت ہی کم ووٹوں کے فرق سے انہوں نے جیت حاصل کی تھی۔ اس مرتبہ بی جے پی، کانگریس، عام آمی پارٹی اور اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار میدان میں ہے جس سے بی جے پی کو کافی فائدہ ہوسکتا ہے۔ Peoples Reaction of Daryapur Assembly Constituency
دریاپور اسمبلی حلقہ کے عوام نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں سے دریاپور کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ ہیں لیکن انہیں جو کام کرنا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔ اتنے سالوں میں بنیادی مسائل کچھ حد تک کم وہئے ہیں لیکن اب بھی یہاں صاف صفائی، ٹرافک، ڈرینیج اور پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے اور انہوں نے اپنے بجٹ کا پورا استعمال بھی نہیں کیا ہے وہ مسلمانوں کے معاملے پر چپ رہتے ہیں سی اے اے این آر سی میں بھی یہ لوگ نظر نہیں آئے۔ غیاث الدین سوشل میڈیا کے لیڈر ہیں اسی پر اپنے کام دکھاتے ہیں لیکن زمین پر ان کے کام نظر نہیں آتے اس لیے اب لوگ سمجھ گئے اور یہاں تبدیلی چاہتے ہیں اور ایسا رکن اسمبلی چاہیے ہیں جو عوام اور خاص کر مسلمانوں کے مسائل پر بے باک طریقے سے اپنی بات رکھیں اور کام کریں۔ Gujarat Assembly Elections
یہ بھی پڑھیں : Gujarat Assembly Elections 2022 احمد آباد کے دانی لمڈا اسمبلی حلقے کے باشندوں کی صورتحال