گجرات میں، گاندھی نگر کے ڈبھوڈا میں رائے پور گاؤں کے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ کورونا وائرس کی وبا 'بالی یادو مہاراج دیوتا' کی ناراضگی کی وجہ سے پھیلی ہے، اس لئے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ دیوتا کے مندر میں بھاری بھرکم جلوس لے کر جمع ہوئے اور پوجا کرنے لگے۔ ان لوگوں نے کورونا کو بھگانے کے لئے کورونا پروٹوکال کی دھجیاں اُڑائیں جس کے خلاف اب پولیس نے معاملہ درج کر کے 46 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ایم کے رانا نے بتایا کہ بدھ کے روز گاندھی نگر کے گاؤں رائے پور میں نکالے گئے جلوس کے دوران مبینہ طور پر کووڈ-19 کے تمام ضابطوں کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں گاؤں کے اس جلوس میں تقریباً 100 سے زائد مرد و خواتین بغیر کسی ماسک کے دیکھے گئے تھے۔ جبکہ خواتین اپنے سروں پر پانی کے برتن اٹھائے ہوئی تھیں، کئی مرد ڈھول پیٹتے ہوئے جلوس کی قیادت کررہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جلوس نکالنے میں ملوث 46 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور موسیقی کے آلات بھی ضبط کر لیے ہیں۔
انہوں نے کہا جلوس نکالنے کے لئے انتظامیہ سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔ اس معاملہ میں ملوث دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
- عقیدہ کے پیچھے کہانی کیا ہے؟